ممتا بنرجی بنگال کے باہر عوام میں متعارف نہیں ہیں :سوکانتا مجمدار

کلکتہ، مارچ ۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کےبنارس دورے اور اکھلیش یادو کی ریلی میں شرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر سوکانتا مجمدار نے کہا کہ بنگال کے باہر ممتا بنرجی کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی مغربی بنگال سے باہر کے سیاسی لیڈروں کے درمیان متعارف ضرور ہیں مگر عوام میں انہیں کوئی خاص مقبولیت حاصل نہیں ہے۔ممتا بنرجی کو کالا جھنڈا دکھانے پر انہوں نے کہا کہ کوئی کسی کو کالا جھنڈا دکھا سکتا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کو بھی کئی بار اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کچھ نیا نہیں۔ یہ یاد نہیں ہے کہ ہمارے سابق صدر دلیپ گھوش کی گاڑی کا شیشہ کتنی بار ٹوٹا تھا۔ ہم مغربی بنگال میں یہ سب دیکھنے کے عادی ہیں۔دوسری جانب وارانسی سے ممتا بنرجی نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اگر آپ راہب کا لباس پہنیں تو آپ راہب نہیں بن سکتے‘‘۔

Related Articles