ابھے چوٹالہ کو اخلاقی بنیادوں پر انتخابی میدان میں نہیں اترنا چاہیے تھا: ہڈا

سرسہ/چنڈی گڑھ ، اکتوبر۔ ہریانہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھوپندر سنگھ ہڈا نے آج کہا کہ انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے امیدوار ابھے سنگھ چوٹالہ کو اعلان آباد ضمنی الیکشن میں اخلاقی بنیادوں پر الیکشن نہیں لڑنا چاہیے تھا۔کانگریس کے رہنما مسٹر ہڈا نے یہاں آئی این ایل ڈی کے رہنما مسٹر چوٹالہ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے تین سیاہ زرعی قوانین کے خلاف اسمبلی سے استعفیٰ دیا تھا۔ سوال یہ ہے کہ قوانین اب بھی برقرار ہیں ، ایسےمیں ابھے سنگھ چوٹالہ کو اخلاقیات کی بنیاد پر انتخابی میدان میں نہیں اترنا چاہیے تھا۔دریں اثنا ریاستی کانگریس انچارج وویک بنسل نے اعلان آباد اسمبلی حلقے کے کاگدانا ، جمال اور مادھو سنگھانہ میں کانگریس امیدوار پون بینیوال کی حمایت میں منعقدہ دیہی اجلاسوں سے خطاب کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ لوگ اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی پالیسی کو سمجھ چکے ہیں اور اب وہ کسی بہکاوے میں نہیں آنے والے ہیں۔ریاستی کانگریس کی صدر کماری سیلجا نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے خلاف ایک سخت رویہ اپنائے ہوئے ہے اور حکومت نے جنوری کے بعد سے ایک بار بھی سنیُکت کسان مورچہ سے بات تک نہیں کی ہے۔

Related Articles