ملیالم فلم انڈسٹری کے اداکار جنہیں کم عمر لڑکوں کے سامنے خود کو برہنہ کرنے پر گرفتار کرلیاگیا

نئی دہلی،جولائی۔ بھارت میں ملیالم فلم انڈسٹری کے ایک اداکار کو کم عمر لڑکیوں کے سامنے انتہائی شرمناک حرکت کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس اداکار کا نام سری جیتھ روی ہے، جس نے دو کم عمر لڑکیوں کے سامنے عوامی جگہ پر خود کو برہنہ کیا۔ سری جیتھ روی ملیالم کے لیجنڈ اداکار ٹی جی روی کا بیٹا ہے۔ اس نے یہ شرمناک حرکت 4جولائی کو ریاست کیرالا کے ضلع تھریسر میں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار اپنی کار سے اتر رہا تھا جب دو لڑکیاں سامنے سے آ رہی تھیں، اس نے کار سے اترتے ہوئے لڑکیوں کے سامنے خود کو برہنہ کر دیا۔ لڑکیوں کی طرف سے نامعلوم شخص کے خلاف پولیس کو رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔ پولیس نے جب علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے لڑکیوں کی بتائی ہوئی گاڑی کی شناخت کی تو معلوم ہوا کہ یہ گاڑی اداکار سری جیتھ روی کی ہے۔ اس انکشاف کے بعد پولیس نے اداکار کے گھر پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ سری جیتھ نے پولیس تفتیش میں اپنی حرکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ذہنی عارضے کا شکار ہے اور اس کا علاج چل رہا ہے۔ اس سے یہ حرکت اسی عارضے کے زیراثر سرزد ہوئی۔

Related Articles