ملک کی پہلی خاتون ماہر نفسیات شاردا مینن انتقال کر گئیں

چنئی،دسمبر۔ملک کی پہلی خاتون ماہرنفسیات اور شیزوفرینیا ریسرچ فاؤنڈیشن کی بانی شاردا مینن کا اتوار کی شام کو انتقال ہو گیا۔ وہ 98 برس کی تھیں ۔منگلورو میں پیدا ہونے والی محترمہ مینن نے اسی شہرمیں رہ کراپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد مدراس میڈیکل کالج سے گریجویشن کیا اور بنگلور کے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں نفسیات کے شعبے میں تربیت حاصل کی۔ وہ طویل عرصے تک مینگلورو میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کی سربراہ رہیں ۔ محترمہ مینن نے 1984 میں شیزوفرینیا ریسرچ فاؤنڈیشن (اسکارف انڈیا) کی بنیاد رکھی۔ انہیں سنہ 1992 میں مرکزی حکومت نے پدم بھوشن سے نوازا تھا۔

Related Articles