ملک میں ہوائی اڈوں کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی: سندھیا

نئی دہلی، دسمبر۔ شہری ہوا بازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے آج کہا کہ شہری ہوابازی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور ملک بھر کے بڑے شہروں اور دنیا کے تمام بڑے ممالک سے رابطے میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔مسٹر سندھیا نے آج راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں گزشتہ 8 برسوں میں 70 نئے ہوائی اڈے بنائے گئے اور آنے والے برسوں میں مزید 68 ہوائی اڈے بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ملک میں ایئرپورٹس کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔ہوائی جہاز کے کرایوں میں مسلسل اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کرایہ کا فیصلہ کئی عوامل کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ ہوائی کرایوں میں بھی ڈیمانڈ کے لحاظ سے فرق ہوتا ہے، کیونکہ جب ٹکٹوںکی ڈیمانڈ زیادہ بڑھ جاتی ہے تب ہوائی ٹکٹ مہنگے ہوجاتے ہیں ، جب کہ مسافروں کی تعداد کم ہونے کی صورت میں کرایے کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے سے ٹکٹ بک کروائے جائیں تو ٹکٹ سستے پڑتے ہیں اور سفر کی تاریخ سےجتنا قریب ٹکٹ بک کیا جائے اتنا ہی مہنگا ہوتا ہے۔مسٹر سندھیا نے کہا کہ کرایہ زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری کووڈ کی وبا کی وجہ سے ایئر لائنز کے بیشتر طیارے 18 سے 24 ماہ تک گراؤنڈ پر رہے جس سے ایئر لائنز کی مالی حالت متاثر ہوئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے امرتسر اور چندی گڑھ سے ملک کے تمام حصوں اور سات ممالک کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت نئے شہروں کو ہوائی رابطہ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرایہ زیادہ ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جیٹ فیول کی قیمت میں ڈھائی گنا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری کوویڈ وبا کی وجہ سے ایئر لائنز کے بیشتر طیارے 18 سے 24 ماہ تک تقریباً تمام طیاروں کی پروازیں بند رہیں ، جس سے ایئر لائنز کی مالی حالت متاثر ہوئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے امرتسر اور چندی گڑھ سے ملک کے تمام حصوں اور سات ممالک کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اڑان اسکیم کے تحت نئے شہروں کو ہوائی رابطہ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔

Related Articles