ملک میں ہلاکت خیزکورونا وائرس سے پھر 526 ہلاکتیں

نئی دہلی، نومبر۔ ملک میں جان لیوا کورونا وائرس کے کم ہوتے کیسز کے درمیان صحت یابی کی شرح بڑھ کر 98.24 فیصد ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد پر آ گئی ہے۔دریں اثناء ہفتہ کو ملک میں 28 لاکھ 40 ہزار 174 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک ایک ارب 8 کروڑ 21 لاکھ 66 ہزار 365 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔اتوار کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے 10,853 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 12 ہزار 432 مریض صحت یاب ہونے کے بعد اب تک اس وبا کو شکست دینے والے لوگوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 37 لاکھ 49 ہزار 900 ہو گئی ہے۔ ملک میں ایکٹیو کیسز گھٹ کر 1,44,845 ہو گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 526 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 60 ہزار 791 ہو گئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.42 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.24 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد پہنچ چکی ہے۔ریاست کیرالہ کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکےمعاملہ میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جہاں ایکٹیو کیسز 855 سے گھٹ کر 73497 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 6934 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے شفایاب لوگوں کی تعداد بڑھ کر 4901369 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 467 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 33515 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں ایکٹیو کیسز 245 سے گھٹ کر 18345 رہ گئے ہیں جبکہ مزید 10 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 140372 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 896 سے بڑھ کر 6458045 ہو گئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 10588 رہ گئے ہیں اور مزید 10 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 36214 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2661428 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 63 سے گھٹ کر یہ تعداد 5981 رہ گئی ہے جبکہ جان لیوا وبا سے شفایاب لوگوں کی مجموعی تعداد118565 اور مرنے والوں کی تعداد 446 ہو گئی ہے۔جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 98 سے گھٹ کر ہلاکت خیز وبا کے متاثرین کی تعداد 8119 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 38107 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2943487 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں مہلک وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز192 سے گھٹ کر 3568 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 2049961 ہو گئی ہے جب کہ اس وبا سے ایک اور مریض کی موت کے بعد ریاست میں ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 14392 ہو گئی ہے۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز23 سے گھٹ کر 3815 رہ گئے ہیں، جب کہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3964 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 664588 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل گئی ہے۔قومی راجدھانی دہلی میں ایکٹیو کیسز23سے بڑھ کر مجموعی تعداد 351 ہو گئی ہے اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1414629 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 25091 پر برقرار ہے۔ریاست مغربی بنگال میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 108 سے گھٹ کریہ تعداد 8029 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 14 لوگوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 19215 ہو گئی ہے ،اس ریاست میں اب تک 1570521 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں مہلک ترین کورونا وائرس کے کیسز میں ایک عدد کے اضافے کے بعد ان کی تعداد گھٹ کر 259 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 992316 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 13584 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 219 ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 585736 ہو گئی ہے۔ ریاست میں جان لیوا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 16562 ہے۔ ریاست گجرات میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز چار سے بڑھ کر 227 ہو گئے ہیں اور اب تک 816399 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10090 تک پہنچ گئی ہے۔ریاست بہار میں اب تک 716424 لوگ جان لیوا وبا کورونا وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Related Articles