ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد زائد از 157.20 کروڑ

نئی دہلی، جنوری ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 لاکھ سے زائد افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی جس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد 157.20 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔صحت اورخاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 لاکھ 46 ہزار 348 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اسکے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 157 کروڑ 20 لاکھ 41 ہزار 825 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے دو لاکھ 58 ہزار 89 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد بڑھ کر 16 لاکھ 56 ہزار 341 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 4.43 فیصد ہے۔ ملک میں یومیہ کیسز کی شرح 19.65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔8209 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں ایک لاکھ 51 ہزار 740 مریض کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد بڑھ کر تین کروڑ 52 لاکھ 37 ہزار 461 ہوچکی ہے۔ملک میں کوورونا سے شفایابی کی شرح 94.27 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 13 لاکھ 13 ہزار 444 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر 70 کروڑ 37 لاکھ 62 ہزار 282 ٹسٹ کئے جاچکے ہیں۔

 

Related Articles