ملک میں کورونا کے 25 ایکٹو کیسزبڑھے

نئی دہلی، جنوری۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 25 ایکٹیو کیسز میں اضافہ ہوا ہے، تاہم اس بیماری سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد کم ہو کر 1946 پر آ گئی ہے۔دریں اثنا، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 174231 افراد کو ویکسین لگائی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 220 کروڑ 22 لاکھ 14 ہزار 046 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹے میں 161 مریض صحت یاب ہوئے اور 16 فعال معاملات میں کمی آئی ہے۔ کرناٹک میں 12، پڈوچیری میں چار، پنجاب میں تین، مغربی بنگال اور لداخ میں دو دو، اتر پردیش اور گجرات میں ایک ایک ایکٹو کیسز بڑھے ہیں۔تفصیلی اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا انفیکشن کے درج کیسز کا اعدادوشمار 4 کروڑ 46 لاکھ 81 ہزار 650 اور اس بیماری سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 کروڑ 41 لاکھ 48 ہزار 976 ہو گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 530728 ہے۔

Related Articles