ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ
نئی دہلی، جولائی ۔ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 119457 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4245 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 11,44,489 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ ان میں پچھلے 24 گھنٹوں میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد بھی شامل ہے جو کہ 198.33 کروڑ ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس مدت کے دوران کووڈ سے متاثرہ 14650 مریض ٹھیک ہو ئےہیں۔ اس کے ساتھ اب تک کل 42921977 مریض کووڈ سےنجات پاچکے ہیں۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس دوران اس وبا کی وجہ سے 35 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد پانچ لاکھ 525305 تک پہنچ گئی ہے۔ ان نئے اعدادوشمار کے ساتھ ملک میں یومیہ انفیکشن کی شرح 4.32 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.21 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,38,005 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 86.53 کروڑ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 1014 فعال کیسز بڑھ کر 30169 ہو گئے ہیں۔ اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3080 کے اضافے سے 6559746 ہو گئی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 70073 ہے۔ مہاراشٹر میں، ایکٹو کیسز کی تعداد 839 کم ہو کر 19981 ہوگئی ہے جبکہ مزید 3974 لوگوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 7825114 تک پہنچ گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 147956 پر مستحکم ہے۔ کرناٹک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83 بڑھ کر 6481 ہو گئی ہے، جب کہ مزید 1044 افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 3928397 تک پہنچ گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 40122 ہے۔ دہلی میں ایکٹو کیسز 83 بڑھ کر 2590 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں مزید 516 لوگوں نے اس مہلک وائرس کو شکست دی، جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1909782 ہوگئی۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 26276 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ تلنگانہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 129 بڑھ کر 4882 ہوگئی ہے۔ کووڈ سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 434 بڑھ کر 794944 ہو گئی ہے۔ مرنے والوں کی تعداد 4,111 ہے۔ گجرات میں ایکٹو کیسز 129 بڑھ کر 3724 ہو گئے ہیں۔ کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 1220682 ہو گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کی وجہ سے اب تک 10948 لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد 168 کم ہو کر 2401 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 510 کے اضافے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 2066672 ہو گئی ہے، اس دوران مرنے والوں کی تعداد 23543 پر مستحکم رہی۔ ہریانہ میں ایکٹو کیسز 84 کم ہوکر 1955 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 498 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 1005762 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 10627 ہے۔ پنجاب میں ایکٹو کیسز 9 کم ہوکر 1031 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 196 افراد کے صحت یاب ہونے سے وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 745063 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 17781 پر پہنچ گئی ہے۔