ملک میں کورونا انفیکشن سے 22697 افراد صحت یاب ہوئے

نئی دہلی، جولائی۔ ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) وبا کے نئے معاملات میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے درمیان، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22697 افراد کے ٹھیک ہونے کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 43309484 ہو گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ صبح 7 بجے تک 203.60 کروڑ ویکسین دی گئی ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3863960 ویکسین دی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ اس دوران ملک میں کورونا کے 20409 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس وبا سے مزید 32 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 526258 تک پہنچ گئی ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسزسامنے آنے کے ساتھ ہی ہفتہ وار انفیکشن کی شرح 4.82 فیصد ہو گئی ہے، جب کہ یومیہ انفیکشن کی شرح 5.12 فیصد ہے۔ صحت یاب ہونے کی شرح 98.48 فیصد اورشرح اموات 1.20 فیصد ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں 398761 کووڈ ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد کل 87.44 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی 37 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں سے جہاں 16 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں کمی آئی ہے وہیں 21 میں ان کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔مغربی بنگال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ایکٹیو کیسز 951 کم ہو کر 19143 پر آ گئے ہیں اور اس سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد 2049994 ہو گئی ہے۔ اس وبا کی وجہ سے مزید سات مریضوں کی موت کے بعد ریاست میں اب تک 21346 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

Related Articles