ملک میں کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 2.5 لاکھ سے نیچے

نئی دہلی،اکتوبر۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز کورونا وائرس کے چھ ہزار سے زیادہ کم کیسز ہونے کی وجہ سے ایکٹیو کیسز کی تعداد 2.5 لاکھ سے نیچے آ گئی ہے۔دریں اثنا منگل کو ملک میں 59 لاکھ 48 ہزار 360 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک مجموعی طور پر 92 کروڑ 17 لاکھ 65 ہزار 405 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 18،833 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 38 لاکھ 71 ہزار 881 ہو گئی ہے۔ دریں اثنا مزید 24،770 مریضوں کی صحت یابی سے ہلاکت خیز وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 ہو گئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 6،215 سے گھٹ کر دو لاکھ 46 ہزار 687 رہ گئے ہیں۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران مزید 273 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموری تعداد بڑھ کر 4،49،538 ہوگئی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے شفا یابی کی شرح 97.94 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 0.73 جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد رہ گئی ہے۔ریاست کیرالہ اس وقت ملک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 4294 عدد کم ہوئے ہیں ، اب یہ تعداد گھٹ کر 125030 رہ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 13878 مریضوں کی صحت یابی سے کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4588084 ہو گئی ہے۔ اسی عرصے میں 151 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 25677 ہو گئی ہے۔ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 478 سے گھٹ کر 36744 پررہ گئے ہیں جبکہ 39 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 139272 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد 2840 سے سے بڑھ کر 6388899 ہو گئی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز115 سے گھٹ کر 16749 رہ گئے ہیں اور مزید 16 مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 35682 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2618980 مریض مہلک وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ملک کی شمال مشرقی ریاست میزورم میں جان لیوا وبا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز96 سے بڑھ کر 1،6005 اور مہلک وبا سے شفایاب مریضوں کی تعداد 84987 ہوگئی ہے ، جبکہ مزید سات مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 335 ہوگئی ہے۔ریاست کرناٹک میں مہلک ترین وبا کوروناوائرس کے ایکٹیو کیسز 66 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 11955 رہ گئی ہے۔ ریاست میں مزید 13 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 37845 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اب تک 2929008 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 612 سے گھٹ مجموعی تعداد 9141 رہ گئی ہے۔ ریاست میں کووو19 کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2030503 ہو گئی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت کی وجہ سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 14219 ہو گئی ہیں۔ ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 7575 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 11 افراد کی موت سے ہلاکتوں کی کل تعداد 18848 ہو گئی ہے اور اب تک 1546037 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 4390 پر رہ گئے ہیں جبکہ یہاں ایک اور مریض کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3924 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 658657 لوگ اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس ایکٹیو کیسز 49 سے گھٹ کر اب یہ تعداد 349 رہ گئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1413590 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران قومی راجدھانی میں اس مہلک وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی ، اور ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 25088 پر مستحکم ہے۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا وائرس کے فعال کیسز گھٹ کر 220 رہ گئے ہیں۔ اس ریاست میں کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 991637 اور مرنے والوں کی تعداد 13568 پر مستحکم ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزات 11 سے گھٹ کر 261 رہ گئے ہیں اور جان لیوا وبا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 584966 ہو گئی ہے۔ وہیں اس ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 16525 پر مستحکم ہے۔ریاست گجرات میں کورونا کے ایکٹیو کیسز آٹھ سے گھٹ 180 رہ گئے ہیں اور اب تک 815776 مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں کی تعداد 10083 ہے۔بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز گھٹ کر 29 رہ گئے ہیں اور اب تک 716283 مریض کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ اس ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 9661 ہے۔

Related Articles