معروف بھارتی ڈانسر نورا فتحی کی گاڑی رکشے سے ٹکرا گئی ، پھر وہاں سڑک پر کیا ہوا؟ حیران کن خبر

ممبئی ،دسمبر۔بالی ووڈ کی معروف آئٹم ڈانسر ‘نورا فتحی’ کی گاڑی رکشہ سے ٹکرا گئی تاہم اس حادثے میں دونوں تمام افراد محفوظ رہے، واقعہ کی پولیس رپورٹ نہیں کی گئی ۔ویب سائٹ ‘‘ای ٹائمز’’کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈانسر نورا فتحی گلوکار گرو رندھاوا کے ساتھ اپنے نئے ریلیز ہونے والے گانے ‘‘ڈانس میری رانی’’ کی پروموشنل ریلیز کیلئے ایک تقریب میں شرکت رہی تھیں۔دوسری جانب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے کے ساتھ ٹکرا دی خوش نصیبی سے دونوں ڈرائیورزمحفوظ رہے ، حادثے کے بعد موقع پر لوگوں نے نورا فتحی کے ڈرائیور کو گھیر لیا اور وہاں بحث مباحثہ ہوا تاہم نورا اس وقت گاڑی موجود نہیں تھیں۔یہ سب معاملہ آدھا گھنٹہ چلا اور ڈرائیور وہیں سڑک پر کھڑا رہا اور اس نے اپنی غلطی بھی تسلیم کی ،بعدازاں ڈرائیور نے نقصان کی مد میں ایک ہزار روپے رکشہ ڈرائیور کو ادا کیئے اور اس کے بعد اسے وہاں سے جانے کی اجازت دی گئی۔اس واقعہ کی پولیس رپورٹ نہیں کی گئی ہے۔

Related Articles