معروف اداکار کا 14 سال بعد ڈرامہ ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ چھوڑنے کا فیصلہ
ممبئی،مئی ۔تارک مہتا کا الٹا چشمہ کافی مقبول ڈراما ہے اور اس کا ایک مقبول کردار اب اس شو کو الوداع کہنے والا ہے۔اداکار سلیش لودھا جو اس ڈرامے میں تارک کا کردار ادا کررہے ہیں، ممکنہ طور پر اس شو کو خیرباد کہنے والے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سلیش لودھا نے اس مقبول ڈرامے کو چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق اداکار نے اپنے کنٹریکٹ پر نظرثانی کرتے ہوئے محسوس کیا کہ انہیں جو تاریخیں دی گئیں ان کو ڈرامے کے لیے درست طریقے سے استعمال نہیں کیا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کنٹریکٹ کی شرائط کے باعث اداکار کہیں اور کام نہیں کرسکتے اور اسی وجہ سے وہ چھوٹی اسکرین کے چند بڑے پراجیکٹس کو انکار بھی کرچکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈرامے کے پروڈکشن ہاؤس نیلا ٹیلی فلم کی جانب سے سلیش لودھا کو کام جاری رکھنے کے لیے رضامند کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر 52 سالہ اداکار اسے چھوڑنے کاذہن بناچکے تھے۔خیال رہے کہ سلیش لودھا کو اس ڈرامے میں کام کرتے ہوئے 14 سال سے زیادہ عرصہ ہوچکا ہے اور ان کا کردار لوگوں میں کافی مقبول ہے۔اس سے قبل اس شو کو ڈیشا وکھانی(دیا بین)، نیہا مہتا (انجلی تارک مہتا)اور گورچرن سنگھ (روشن سنگھ)کو چھوڑ چکے ہیں۔