مشیل اوباما کی دوسری کتاب ’دی لائیٹ وی کیری‘ کا اعلان

واشنگٹن،جولائی۔2018 میں مشیل اوباما کی پہلی کتاب بلاک باسٹر ثابت ہوئی تھی۔اس کتاب کی دنیا بھر میں ایک کروڑ سترلاکھ کاپی فروخت ہوئیں۔حال ہی میں دنیا میں بڑھتی ہوئی بے چینی اورقوموں کے نئے بحرانوں کے حوالے سے سابق خاتون اول مشیل اوباما نے ایک اور کتاب ’دی لائیٹ وی کیری ‘ تحریر کی۔ اس کتاب کا اعلان انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے کیا۔سابق خاتون اول نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انکی پہلی کتاب کے بعد سے دنیا میں بہت کچھ بدلا۔کئی بحرانوں کے علاوہ عالمی وبا کا سامنا کیا گیا۔ ان سب وجوہات کی بنا پر ہم کمزور ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کیسے دنیا کا مقابلہ کریں ؟ اپنے خوف کا سامنا کیسے کیا جائے ؟ اپنی مایوسی اور پریشانی کو کیسے مثبت انداز میں لے کر چلیں۔ مشیل نے اس ویڈیو میں اپنی کتاب کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایک ٹول بکس کی مانند ہوگی۔ مشیل کی دوسری کتاب کا ٹائٹل ’دی لائیٹ وی کیری ‘ہے۔ یہ کتاب 15نومبر سے کتب بینی کے شوقین افراد کے لئے دستیاب ہوگی۔مشیل اوباما کی پہلی کتاب ’بی کومنگ ‘2018 میں شائع کی گئی۔ مشیل اوباما کی پہلی کتاب کا شمارسال 2018 کی بیسٹ سیلنگ کتاب میں کیا گیا جس کی دنیا بھر میں ایک کروڑ ستر لاکھ کے قریب کاپی فروخت ہوئیں۔

Related Articles