مشہور ہالی ووڈ فلم’بیک ٹو دی فیوچر‘ کے مائیکل جے فاکس کو اعزازی آسکر سے نوازا جائے گا

لاس اینجلس،جون۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف ہالی ووڈ اداکار مائیکل جے فاکس کو فلموں میں بہترین اداکاری کرنے اور رعشے کی بیماری کے خلاف کوششوں پر اعزازی آسکر ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا گیا۔یاد رہے کہ مائیکل جے فاکس نے ’’بیک ٹو دی فیوچر‘‘ سیریز کی تمام فلموں میں اداکاری کی ہے وہ 5 مرتبہ ایمی ایوارڈ، 4 گولڈن گلوب ایوارڈ، ایک گریمی ایوارڈ اور دو اسکرین گلڈ ایوارڈز جیت چکے تھے لیکن انہیں کبھی بھی آسکر کے لیے نامزد نہیں کیا گیا تاہم اب انہیں اعزازی آسکر سے نوازہ جائے گا۔رواں سال 19 نومبر کو لاس اینجلس میں اکیڈمی گورنرز ایوارڈز کی تقریب میں مائیکل جے فاکس اور دیگر نامزد شخصیات کو اعزازی آسکر ایوارڈ دیا جائے گا۔

Related Articles