مشہور بھارتی کامیڈین اداکار دیپیش بھان چل بسے

ممبئی،جولائی۔ بھارتی ٹیلی ویڑن کے معروف کامیڈین اداکار دیپیش بھان انتقال کر گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مشہور ٹیلی ویڑن ڈرامے ’بھابی جی گھر پر ہیں‘ میں کانسٹیبل کا مزاحیہ کردار ادا کرنے والے 41 سالہ اداکار دیپیش بھان چل بسے۔اداکار کے گھر والوں نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیپیش کی موت برین ہیمریج کے باعث واقع ہوئی۔میڈیا کا کہنا ہے کہ اداکار گھر کے قریب اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک وہ زمین پر گر گئے انہیں فوری قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں اداکار کو مردہ قرار دے دیا گیا۔یاد رہے کہ دیپیش بھان نے تارک مہتا کا اْلٹا چشمہ، مے آئی کم اِن میڈم، ایف آئی آر اور بھابھی جی گھر پر ہیں جیسے مشہور ٹی وی ڈراموں میں مزاحیہ کردار ادا کر کے شہرت کمائی تھی۔

Related Articles