مشرقی چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکے سے پانچ افراد ہلاک

جینان، مئی۔مشرقی چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر لیاوچینگ میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہونے سے پانچ افراد ہلاک اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔یہ واقعہ پیر کی صبح لکسی کیمیکل گروپ کے ہائیڈروجن پیروکسائیڈ پروڈکشن ایریا میں پیش آیا۔زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے، جس کی تلاش اور بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔جائے وقوعہ پر آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles