مرکزی حکومت غریبوں کا کھانا چھین رہی ہے:ممتا بنرجی

کلکتہ ،فروری۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پنچایت انتخابات سے قبل پر مرکزی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ منریگا سمیت مختلف پروجیکٹوں سے ریاست کو محروم کیا جارہا ہے۔ہوڑہ کے پنچلا میں انتظامی افسران کے ساتھ میٹنگ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت غریب لوگوں سے کھانا چھین رہی ہے۔ بنگال کے وزیر اعلیٰ نے یہ بھی شکایت کی کہ مرکزی حکومت غریبوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے خود کو چھپانے میں مصروف ہے۔جمعرات کو پنچلا میٹنگ سے قبل کئی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست کی ترقی کا جائزہ لینے کے علاوہ انہوں نے مرکزی حکومت پر ریاست کے ساتھ سوتیلا سلوک سلوک کیا جارہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے صرف ایک ہی افسوس ہے کہ مرکز نے 100 دن کے کام کے لیے پیسے نہیں دیے۔ اگر دیا ہوتا تو میں شکایت نہیں کرتی ممتا نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت کے پاس اب بھی کروڑوں روپے کا بقایا ہے۔ اس تناظر میں وزیر اعلیٰ ممتا نے کہا کہ میں مرکزی حکومت سے اپیل کروں گی کہ غریب عوام کا پیسہ مت مارو۔ مہربانی کرکے غریبوں کو پیسے واپس کر دیں۔وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے 10 لاکھ کام کے دن بنائے ہیں حالانکہ مرکزی حکومت نے 100 دن کے کام کی اسکیم کے تحت لوگوں کے کام کے لیے رقم رکھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاستی حکومت نے 10 لاکھ جاب کارڈ حاصل کرنے والوں کو نوکریاں دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے شکایت کی کہ دیہی سڑکیں، آواس یوجنا بنگلہ باری پروجیکٹ جیسے 100 دن کا کام بھی روک دیا گیا ہے۔ ممتا نے یہ بھی کہا کہ 11 لاکھ لوگوں کے پیسے واجب الادا ہیں۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کا مطالبہ ہے کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے رقم دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ صرف تصویریں لگاتے ہیں۔ اور گھروں کی تعمیر کیلئے رقم نہیں دے رہ ی ہے۔ ممتا بنرجی نے یقین دلایا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ محروم کئے جانے کے باوجودہم سڑکو ں کی تعمیر کریں گے اس کے لئے دو ہزار کروڑ روپے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔

 

Related Articles