مرمو نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کیا

شملہ، اپریل۔صدر دروپدی مرمو نے جمعرات کو شملہ میں اپنے چار روزہ قیام کے دوران آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈی کا دورہ کیا۔مرمو نے پکچر گیلری، لائبریری اور ادارے کی مرکزی عمارت کے صحن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے صدر پروفیسر ششیپربھا کمار، اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی، نئی دہلی کے وائس چانسلر اور انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ناگیشور راؤ، نائب صدر، پروفیسر شیلیندر راج مہتا اور سکریٹری، سبرت کمار پردھان نے صدر جمہوریہ کا خیرمقدم کیا۔منسٹر ان ویٹنگ، وزیر تعلیم روہت ٹھاکر، ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنجے کنڈو، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری بھرت کھیرا اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر گورنر شیو پرتاپ شکلا بھی موجود تھے۔

Related Articles