مدھیہ پردیش بی جے پی کی یک روزہ ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ،پلاسٹک سے پاک

بھوپال،جنوری۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی مدھیہ پردیش کی اکائی کی یک روزہ کمیٹی کی میٹنگ آج راجدھانی بھوپال میں منعقد ہوگی ۔پارٹی کی طرف سے دی گئی اطلاعکے مطابق پی مرلی دھار راوَ، علاقائی تنظیم کے جنرل سکریٹری اجے جاموال، دیگر مرکزی وزیر،وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر عہدیدارشامل ہوں گے ۔اس سے پہلے میٹنگ سے متعلق ریاستی صدر وشنو دت شرما نے بتایاکہ میٹنگ میں مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، ویریندر کمار، جیوتیرادتیہ سندھیا،پرہلاد پٹیل ،پھگن سنگھ کلستے بھی خاص طور موجود رہیں گے ۔ اس میٹنگ میں ا س سال ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخاب کے مد نظر پالیسی پر بھی مشورہ ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں موجود ہ سیاسی حالات پر سیاسی پیش کش بھی لائی جائے گی ۔ اس دوران انتخاب کے مد نظر تنظیم کی تیاریوں کو مزید بہتر کرنے پر بھی مشورہ کیا جائے گا ۔مسٹر شرما نے بتایا کہ میٹنگ خاص طور پر ایکو فرینڈلی اور پاسٹک سے پاک ہوگا ۔ ساتھ ہی میٹنگ میں ای رجسٹریشن ہوگا، جتنے بھی کارکن ورکنگ میٹنگ میں شامل ہوں گے ،ان کا ای رجسٹریشن کیا جائے گا ۔میٹنگ میں ریاست میں ریاستی پارٹی اور مورچہ کے قومی عہدیدار ، ریاستی عہدیدار،راجیہ سبھا اور لوک سبھاکے ممبر پارلیمنٹ،سبھی ضلع کے صدر، سبھی ایم ایل اے،ریاستی ورکنگ کمیٹی اور دیگر مدعو لوگ بھی موجود رہیں گے ۔

Related Articles