جمنا کے پانی میں جلد ہی بڑی بہتری آئے گی: شیخاوت

نئی دہلی، اپریل۔ جمنا کو صاف کرنے کے لیے بنائے جا رہے اوکھلا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا معائنہ کرنے کے بعد بدھ کو جل شکتی کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے کہا کہ اس کی تعمیر سے جمنا کے پانی کی حالت میں بہتری آئے گی۔اس دوران مسٹر شیخاوت نے کہا کہ دہلی میں جمنا کے پانی کی حالت بہت خراب ہے اور اسے بہتر کرنے کے لیے اس سال دسمبر تک اس کام کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2022 میں اس کام کو مکمل کرنے کی آخری تاریخ ہے اور امید ہے کہ اس کے بعد دہلی میں جمنا ندی کے پانی کے معیار میں فرق محسوس کیا جائے گا۔ یہ پلانٹ مرکزی حکومت کی اسکیم کے ایکشن پلان-3 کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے۔مرکزی وزیر نے پہلے آئی ٹی او کے قریب واقع چھٹھ گھاٹ کا دورہ کیا اور پھر کشتی کے ذریعے 12 کلومیٹر دور اوکھلا بوٹ کلب پہنچے اور اوکھلا ایس ٹی پی سائٹ کا معائنہ کیا۔ اس دوران گنگا کے قومی مشن کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار بھی موجود تھے۔

 

Related Articles