مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا کل کریں گےافتتاح

نئی دہلی ،مئی۔اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی حج 2022کے لیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے ایک پروگرام کا کل افتتاح کریں گے ۔ کورونا وبا کی وجہ سے گز شتہ دوسال سے حج کی سعادت سے محروم لوگوں کےلیے اس سال سفرحج پر جانے کا مبارک موقع مل رہاہے اور حکومت کی طرف سے بھی اس کارخیر کی تیاریاں زورشورسے جاری ہیں ۔وزیر موصوف کل 23مئی کو نئی دہلی میں جواہرلال نہرواسٹیڈیم کے نزدیک اسکوپ کمپلکس میں صبح ساڑھے 9بجے حج 2022کےلیے ڈیپوٹیشن پر جانے والے افراد کی تربیت کے پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔اس ماہ کے اوائل میں اقلیتی امور کے مرکزی وزیر نے ممبئی کے حج ہاؤس میں خادم الحجاج کےلیے دوروزہ تربیتی کیمپ کا افتتاح کیاتھا۔خادم الحجاج فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران عازمین حج کی مددکرتے ہیں ۔ملک بھر سے بارہ خواتین سمیت 400 سے زیادہ خادم الحجاج نے اس تربیتی کیمپ میں حصہ لیاتھا۔

Related Articles