محمد عامر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی
لندن،اپریل۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں تین سال بعد واپسی ہوئی ہے۔اس حوالے سے محمد عامر کا کہنا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ میں واپسی پر پْرجوش ہوں، کاؤنٹی کرکٹ سے ہمیشہ محظوظ ہوا ہوں اور میچز کیلئے پر اعتماد ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں تین سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل رہا ہوں، کاؤنٹی چیمپئن شپ کا دنیائے کرکٹ میں اہم کردار ہے، جب مجھے گلوسٹر شائر نے کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی پیشکش کی تو مجھ سے ہاں کہے بغیر رہا نہ گیا۔عامر نے کہا کہ کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں سے شئیر کروں گا، تینوں میچوں میں اپنا 100 فیصد دوں گا۔