متالی کو ون ڈے رینکنگ میں دوسرامقام

دبئی، فروری۔ ہندوستانی خواتین ون ڈے کرکٹ ٹیم کی کپتان میتالی راج نے منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں ایک مقام کا فائدہ اٹھا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں۔تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق متالی 738 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کی لیزیل لی (731) پہلے نمبر سے تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔ آسٹریلیا کی الیسا ہیلی 750 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پرقبضہ کیا ہے۔ اس درمیان ایک دیگر ہندوستانی بلے باز اسمرتی مندھانا 710 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پربرقرار ہیں۔باؤلنگ رینکنگ میں تجربہ کار ہندوستانی باؤلر جھولن گوسوامی 727 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برقرارہیں جب کہ آسٹریلیا کی جیس جوناسن 760 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کی میگن شٹ، انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اور جنوبی افریقہ کی میرجین کیپ بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں ہندوستان کی دیپتی شرما 299 کی درجہ بندی کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ انگلینڈ کی نتالی سائیور اور آسٹریلیا کی ایلیس پیری بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ میریجن کپ تیسرے نمبر پرکھسک گئی ہیں۔

Related Articles