ماڈل گرل کی گاڑی حادثے میں تباہ، اس کی قیمت کتنی تھی؟ جان کر ہی ہوش اڑجائیں

لندن،نومبر۔ ایک روسی ماڈل کی 6کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی ٹکر ہونے سے تباہ ہو گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ماڈل کا نام ڈیریا ریڈیونووا ہے جس نے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی لیمبرگنی خریدی تھی اور اس پر 20لاکھ روپے مالیت کے ہیرے جڑوائے تھے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روزاس گاڑی کو کسی دوسری گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے اس کا پچھلا حصہ پورا تباہ ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیریا کی یہ لگڑری کار ایک پارکنگ میں کھڑی تھی کہ اس دوران کسی اور ڈرائیور نے پیچھے سے اپنی گاڑی پوری رفتار سے لا کر اس سے ٹکرا دی۔ ڈیریا نے تباہ حال گاڑی کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکآنٹ پر پوسٹ کی ہیں اور کہا ہے کہ ’’جو شخص میری گاڑی میں اپنی گاڑی مارنے والے ڈرائیور کے بارے میں بتائے گا میں اسے نقد انعام دوں گی۔‘‘

Related Articles