مان نے کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کے 200 نئے منتخب امیدواروں کو تقرری کے خطوط دیئے

چنڈی گڑھ، مئی۔پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے منگل کو کہا کہ مارچ 2022 سے اب تک 29000 سے زیادہ سرکاری نوکریاں دی گئی ہیں اور مختلف محکموں میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔مسٹر مان نے آج یہاں سیکٹر-35 میں نگر بھون میں صحت و خاندانی فلاح و بہبود، طبی تعلیم اور تحقیق اور کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے 200 نئے منتخب امیدواروں کو تقرری کے خطوط دیئے۔انہوں نے کہاکہ ’’میں اس میونسپل عمارت میں ہفتے میں دو بار نوجوانوں کو تقرری نامہ دینے آتا ہوں، جس کی وجہ سے اس میونسپل عمارت کو ’نیوکتی بھون‘ بھی کہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں میں بھرتیاں جاری ہیں جس کی وجہ سے جلد مزید نوجوانوں کو تقرری کے لیٹر دئیے جائیں گے۔ ،انہوں نے منتخب امیدواروں کو سرکاری خاندان کا حصہ بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کریں۔مسٹر مان نے کہا کہ تمام بھرتیاں کسی قانونی رکاوٹ کے بغیر صرف میرٹ، غیر جانبداری اور شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے اب تک 29,000 سرکاری نوکریاں دی ہیں اور ایک بھی نوکری کے لیے کسی عدالتی کیس کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔‘‘ریاست میں سرکار تہارے دوار پروگرام کو نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہفتے میں دو بار ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران گاؤں کا دورہ کریں گے اور لوگوں کے مسائل کو جائے واقع پر ہی حل کریں گے۔اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر بلبیر سنگھ نے کہا کہ محکمہ صحت میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر پیرا میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کی جائے گی۔ انہوں نے بھرتی ہونے والے امیدواروں کو پنجاب کو رنگلا راجیہ بنانے کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے اس کا برانڈ ایمبیسیڈر بننے کی دعوت دی۔

Related Articles