مارکس اینڈ سپنسر کا 20 نئے اسٹورز کھولنے کا پلان، 3400 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی

لندن،جنوری۔ ریٹیلر مارکس اینڈ سپنسر نے اپنے سٹور کو وسعت دینے کے پلانز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد پورے ملک میں 20نئی شاپس کھولنا ہے۔ برطانیہ میں ریٹیلر کے اس اقدام سے 3400 سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ گروپ کا کہنا ہے کہ اگلے مالی سال کے دوران وہ برمنگھم میں بلرنگ اور مانچسٹر میں ٹریفورڈ سینٹر جیسے شاپنگ سینٹرز کے ساتھ ساتھ ریٹیل پارکس اور اہم شہروں میں ہائی سٹریٹس میں آٹھ فل لائن سٹورز کھولے گا۔ ریٹیلر نے کہا کہ وہ 12نئے فوڈ ہال بھی کھولے گا جو سٹاک پورٹ، بارنسلے اور نارتھ ائرشائر اور سکاٹ لینڈ میں سمندر کنارے کے شہر لارگز میں ہوں گے۔ ایم اینڈ ایس نے مزید کہا کہ نئی اوپننگز سے نئے سٹورز میں 480ملین پونڈ کی سرمایہ کاری ہو جائے گی۔ مارکس اینڈ سپنسر سٹورر کے یہ پلانز اس کے ریٹیل فٹ پرنٹ کی وسیع تر تنظیم نو کے تحت سامنے آئے ہیں۔ گروپ نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ وہ 2026 کے اوائل تک اپنے فل لائن سٹورز کی تعداد میں 67 سے 180تک کی کمی کرے گا۔ چیف ایگزیکٹو سٹیورٹ مشین نے کہا کہ یہ سٹورز آن لائن ٹریڈنگ کے ساتھ ساتھ گروپ کے مستقبل کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا سٹور روٹیشن پروگرام اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں ہے کہ ہمارے پاس صحیح سٹورز،صحیح جگہ پر ہیں اور ان میں صحیح سپیس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ہمارے پاس آج موجود 247سٹورز سے روٹیٹ کرنا ہے اور ہمارے پاس 180 انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے اور اعلیٰ پیداواری صلاحیت والے فل لائن سٹورز ہیں، جو ہمارے کپڑے،گھر اور کھانے کی مکمل رینج آفر کرتے ہیں جبکہ ہم 100 سے زیادہ بڑی اور بہتر فوڈ سائٹس بھی کھول رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ہمارے منتقل کئے گئے اور تجدید شدہ سٹورز کی شاندار کارکردگی ہمیں اپنے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانے کیلئے اعتماد فراہم کرتی ہے۔ سٹورز کھولنے کی تفصیلات سے پتہ چلتا ہے کہ گروپ کے نئے فل لائن سٹورز میں سے پانچ سابقہ ڈیبن ہیمس سائٹس پر قائم ہوں گے، جو اس کے خالی سٹور آؤٹ لیٹس کو دوبارہ کری ایٹ کرنے کے عزم کے حصے کے طور پر ہوں گے۔ یہ گروپ ایک ایسے وقت میں ریٹیل سپیس بڑھانے کا عزم کر رہا ہے، جب بہت سے حریف ہائی سٹریٹ سے اپنے قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں اور صرف آن لائن جا رہے ہیںلیکن مارکس اینڈ سپنسر بڑے،بہتر سٹورز کھولنا چاہتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہر بڑے نئے سٹور کو لوکل فیملیز کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس میں وسیع آئزلز اور زیادہ کشادہ لباس سپیس اور ہوم ڈپارٹمنٹس ہیں، جس سے خریداروں کو آسانی سے براؤزنگ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ ان میں نئے ایم اینڈ ایس کیفے بھی ہوں گے۔ ساتھ ہی ساتھ پائیدار اقدامات جیسے کہ Fill Your Own اور فری کار پارکنگ آفر کرتے ہیں۔ اس کے نئے مارکیٹ طرز کے فوڈ ہالز ایم اینڈ ایس کی مکمل فوڈ رینج کا ذخیرہ کریں گے۔ ایم اینڈ ایس کے حال ہی میں کرسمس ٹریڈنگ سیزن کے فاتحین میں سے ایک کے طور پر ابھرنے کے بعد یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ 13دسمبر سے 31دسمبر تک اس کے فوڈ ہالز میں لائیک فار لائیک سیلز 6.3 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اس کی کپڑوں اور ہوم کمپیئر ایبل سیلز میں 8.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ریٹیلر کا کہنا ہے کہ اس کے اوور ہال کے ایک حصے کے طور پر پہلے سے ہی سٹورز پرحالیہ فروخت کو بہتر بنایا گیا ہے، جس میں توقع سے زیادہ بہتر ٹریڈنگ ہوئی ہے۔ اس کے پلانز سے پہلے نئے کولچسٹر سٹور میں کپڑوں اور ہوم سیلز 26فیصد ہیلیکن یہ اپنی ڈیجیٹل آفرنگ میں بھی سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس میں برطانیہ بھر میں 130سٹورز پر کلک اینڈ کلکٹ کا پراسس رول آؤٹ کیا جا رہا ہے۔

 

Related Articles