مارلن منرو کا پورٹریٹ ’شاٹ‘ ریکارڈ قیمت 195ملین ڈالر میں فروخت

نیویارک،مئی۔ماضی کی معروف امریکی اداکارہ اور خوبصورت ماڈل مارلن منرو کا ایک پورٹریٹ9مئی کو نیویارک کے کرسٹیز نیلامی گھر میں ریکارڈ قیمت 195ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔ اسے مصور اینڈی وارہول نیپینٹ کیا تھا۔یہ 1964 میں بنائے گئے سلک اسکرین پورٹریٹ کی سیریز میں سے ایک ہے جو مصور اینڈی وارہول نے اداکارہ منرو کی موت کے بعد تیار کیے تھے۔ یہ اب تک سوئٹزرلینڈ کے آرٹ ڈیلرز تھامس اور ڈورس امان کے مجموعے کا ایک حصہ تھا۔ فروخت سے پہلے اس کی قیمت کا اندازہ 20 کروڑ ڈالر سے بھی زیادہ لگایا گیا تھا۔ یہ مارلن منرو کے پانچ پورٹریٹ کی ایک اس سیریز کا حصہ ہے جو انہوں نے اس وقت پینٹ کیا تھا، جو’’شاٹ‘‘ سیریز کے نام سے معروف ہوا۔یہ عرفی نام ’’شاٹ‘‘ اس وقت پڑا جب، مین ہٹن میں وارہول کی ’’فیکٹری‘‘ اسٹوڈیو میں آنے والے ایک شخص نے ان تصاویر پر بندوق سے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے کی وجہ سے ان پینٹنگز میں سوراخ ہو گئے تھے، جن کی بعد میں مرمت کی گئی اور درست کیا گیا۔ بوٹیسیلی کی برتھ آف وینس، ڈاونچی کی مونا لیزا، اور پکاسو کی لیس ڈیموزیل ڈی ایوگنن کے ساتھ ہی وارہول کی مارلن کی یہ تصویر بھی ماضی میں تخلیق کی گئی تمام عظیم پینٹنگز میں سے ایک ہے۔کرسٹیز کی ویب سائٹ کے مطابق 1964کی سلک اسکرین شاٹ سیج بلیو مارلن ایک عالمی طور پر تسلیم شدہ پینٹنگ ہے جس نے اجتماعی ضمیر میں اپنا مقام پیدا کیا، جو ایک جدید مونا لیزا ہے۔

Related Articles