مائیکل وان کے آئندہ ورلڈکپ کو لیکر بھارت سے متعلق بیان پر پانڈیا کا ردعمل سامنے آگیا

ممبئی،نومبر۔انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض سرانجام دینے والے ہاردک پانڈیا کا ردعمل سامنے آیا ہے۔مائیکل وان نے دی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں کہا تھا کہ ‘جب 50 اوورز کا ورلڈکپ شروع ہوگا تو بھارت کے لوگ بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر فیورٹ قررا دینگے جو کہ انتہائی فضول ہے ،انگلینڈ ٹیم کسی بھی سوال کے بغیر شکست دینے والی ٹیم ہوگی اور آئندہ چند سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا’۔ سابق انگلش کپتان نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ ‘اگر میں بھارتی ٹیم کو دیکھ رہا ہوتا تو میں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے سیکھنے کی تجویز دیتا’۔اس تنقیدپر ہاردک پانڈیا نے ردعمل دیا اور کہا کہ ‘ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے،جب ہم اچھا پرفارم نہیں کرتے تو لوگ اپنی رائے دیتے ہیں جس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے’۔ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ ‘لوگوں کے مختلف خیالات ہوتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے’۔ان کا کہنا ہے کہ ‘یہ ایک کھیل ہے جس کے لیے آپ بہتر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہمیں کچھ چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ان پر کام جاری ہے، مستقبل میں اسے درست کریں گے’۔

Related Articles