مائیکل جیکسن کا بھتیجا کرس راک کو تھپڑ مارنے پر وِل اسمتھ کے شکرگزار کیوں؟

لاس اینجلس،مارچ۔کنگ آف پاپ مائیکل جیکسن کے بھتیجے تاج جیکسن نے کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اداکار وِل اسمتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔گلوکار تاج جیکسن نے کرس راک کو کامیڈی اسپیشلز کے دوران اپنے مرحوم انکل مائیکل جیکسن کا مذاق اْڑانے پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔تاج جیکسن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرس راک کی جانب سے ماضی کے بدسلوکی کے الزامات پر کنگ آف پاپ کا موازنہ آر کیلی سے کرنے پر مذمت کی۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’کرس راک نے اپنے پورے کیریئر کے دوران میری فیملی کو ایک پنچنگ بیگ کی طرح استعمال کیا پھر بھی مجھے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اْنہیں تھپڑ کھاتے اور بے عزت ہوتے دیکھ کر برا لگا‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’لیکن جب میں نے ایک نیا ویڈیو کلپ دیکھا جس کے ابتدائی چند منٹس میں وہ میرے مرحوم انکل کا مذاق اْڑا رہے ہیں تو اس پر میں اپنے ردِ عمل میں یہاں 3 باتیں کہنا چاہوں گا‘۔
1- میرے خاندان نے آپ کے ساتھ ایسا کیا کِیا ہے کہ اتنے طویل عرصے سے مذاق کے نام پر آپ کی بدمعاشی مسلسل جاری ہے ؟
2- آپ کو زندگی میں اپنے ساتھ ہونے والی کسی بدسلوکی کی وجہ سے دوسروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا حق نہیں۔
3- وِل اسمتھ کا شکریہ:واضح رہے کہ کرس راک نے مائیکل جیکسن کا موازنہ آر کیلی سے کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں نے ایک ہی جیسا جرم کیا لیکن ایک کو سزا ملی اور ایک کو نہیں۔یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ گلوکار آر کیلی کو حال ہی میں اسمگلنگ اور جنسی ہراسانی کے الزام میں 30 سال اور فیڈرل چائلڈ پورن کیس میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ماضی میں مائیکل جیکسن پر بھی اسی طرح کے الزامات سامنے آئے لیکن عدالت کی جانب سے اْنہیں باعزت بری کردیا گیا۔

Related Articles