لیڈز: رات کو شور مچانے والے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا پلان

لندن،جنوری ۔ رات گئے شور مچانے والے موٹر سائیکل سواروں کو کریک ڈاؤن کے دوران موقع پر ہی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لیڈز سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ ان شور مچانے والے موٹر سواروں کے خلاف گلیوں میں لوگوں کو شراب نوشی سے روکنے جیسا ایک پبلک سپیس پروٹیکشن آرڈر (پی ایس پی او) متعارف کرا سکتی ہے۔ یہ منصوبہ ایسٹ اینڈ سائوتھ لیڈز میں رات کے وقت موٹر سائیکلوں کے شور کی وجہ سے لوگوں کی نیند میں خلل اور جاگتے رہنے کی رپورٹس کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایک کونسل افسر نے کہا کہ وقت نوجوانوں کے اپنے ہاتھ میں ہے جو کہ اس مسئلے کا ایک بڑا حصہ ہے۔ کونسل کی سیفر سٹرانگر کمیونٹیز ٹیم سے تعلق رکھنے والے پال منی نے کہا کہ میرے خیال میں گاڑیوں اور خاص طور پر موٹرسائیکلوں کا سماج دشمن استعمال ایک اہم مسئلہ ہے۔ بہت ساری کمیونٹیز نے اس کا تجربہ کیا ہے۔ مسٹر منی نے کہا کہ کونسل پولیس کے ساتھ مل کر پورے شہر کیلئے ایک ممکنہ پی ایس پی او پر کام کر رہی ہے، جس میں کم تعزیری اقدامات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ سیکرافٹ میں سرکاری فنڈنگ کی مدد سے سکیم میں، جہاں 15 نوجوانوں کو مکینک کے ہنر کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کو محفوظ اور قانونی طریقے سے چلانے کا طریقہ بھی سکھایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ یہ سکیم شور کے اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے موثر ثابت ہوئی ہے۔ لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کے مطابق مسٹر منی نے کہا کہ ایسی ہی کچھ انفورسمنٹ اپروچ کو کونسل جاری رکھے گی لیکن اس کی ترجیح یہ تھی کہ مسائل کو اس کے منبع پر ہی روکا جائے۔

Related Articles