لیبر کی ریچل ہاپکنز ایم پی شیڈو وزیر سابق افواج اور دفاع مقرر

لوٹن،جولائی۔ لوٹن کی رکن پارلیمنٹ نے سابق فوجیوں کی حمایت کے لئے نیا کردار ادا کیا ہے۔ لوٹن نیوز کے مطابق لوٹن ساؤتھ کی رکن پارلیمنٹ ریچل ہاپکنز کو لیبر کے شیڈو وزیر برائے سابق افواج اور دفاع میں ترقی دی گئی ہے، اس سے قبل وہ شیڈو وزیر کا کردار ادا کرچکی ہیں،وہ پارٹی کی مستقبل کی پالیسی کو تشکیل دینے میں سب سے آگے ہوں گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ویٹرن اور ڈیفنس پیپل کمیونٹی کو وہ حمایت حاصل ہے جس کی وہ مستحق ہے، پیش گوئی ہے کہ تقریباً 1250کام کرنے کی عمر کے سابق فوجی اور 333لوگ فوجی پنشن حاصل کر رہے ہیں جو لوٹن میں مقیم ہیں، حکومتی اعداد و شمار نے انکشاف کیا ہے کہ اب 70000تک سابق فوجی یونیورسل کریڈٹ کا دعویٰ کر سکتے ہیں، لیبر کے شیڈو سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے دفاع جان ہیلی ایم پی کے پارلیمانی سوالات کے بعد، وزراء نے گزشتہ ماہ پہلی بار اعتراف کیا کہ 33800سابق فوجی اس وقت ہمارے ملک کی خدمت کرنے کے بعد یونیورسل کریڈٹ حاصل کر رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار صرف 45 فیصد دعوے داروں کے جائزے سے اخذ کئے گئے ہیں یعنی اصل اعداد و شمار دوگنے سے بھی زیادہ ہو سکتے ہیں ریچل ہاپکنز ایم پی نے کہا ہے کہ وہ سابق فوجیوں اور دفاعی لوگوں کے لیے لیبر کا شیڈو منسٹر مقرر ہونے پر بہت خوش ہیں اور ملک بھر کے سابق فوجیوں اور نمائندہ گروپوں سے گفتگو کرنے کی منتظر ہیں، انہوں نیکہاکہ کئی ہزار سابق فوجی یونیورسل کریڈٹ پر گزارا کر رہے ہیں کیونکہ بل اور مہنگائی بڑھ رہی ہے لیبر پارٹی کو ہمارے خدمت گزاروں اور خواتین کی اپنے ملک کیلئے لگن پر فخر ہے، ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پْرعزم ہیں کہ فوج سے شہری زندگی میں منتقل ہونے والے لوگوں کو وہ معیاری فلاح و بہبود اور روزگار کی امداد ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔

Related Articles