’لڑکا ان پڑھ ہے‘، لڑکی کا بارات کے سامنے شادی سے انکار

دہلی،اپریل۔ بھارت میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر شادی سے انکار معمول کی بات بن گئی ہے اور حال ہی میں ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں لڑکی نے عین شادی کیموقع پر انکار کردیا۔میڈیا پر ایک دْلہن دْلہا کی ہار پہنانے کی رسم کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس دوران لڑکی کو لڑکے کے ان پڑھ ہونے کے باعث شادی سے انکار کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دْلہن نے دْلہا کو مالا پہنانے کی رسم سے پہلے ہی شادی سے انکار کردیا اور وجہ پوچھے جانے پر بتایا کہ وہ پہلے ہی بتاچکی تھی کہ وہ بی ایڈ کررہی ہے اور جس لڑکے سے اس کی شادی ہورہی ہے وہ ان پڑھ ہے لہٰٰذا وہ اس سے شادی نہیں کرے گی۔لڑکی کا کہنا تھا کہ اگر لڑکا پڑھا لکھا ہوتا تو دو لائن انگلش میں بات کرسکتا لیکن ایسا نہیں ہے اس لیے شادی نہیں کرسکتی۔محفل میں موجود شخص نے دْلہن سے سوال کیا کہ اگر ایسا تھا تو آپ کو پہلے بولنا چاہیے تھا اس پر لڑکی نے بتایا کہ وہ والد کو پہلے ہی اس شادی سے انکار کا کہہ چکی تھی لیکن پیسے کی خاطر اسے شادی پر مجبور کیا گیا۔

Related Articles