لوگوں کا جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرنا ملی ٹینسی کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے : منوج سنہا

سری نگر،جولائی۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز کہاکہ ریاسی کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کا جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرنا ملی ٹینسی کے خاتمے کو ظاہر کرتا ہے۔جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اتوار کے روز اپنے آفیشل ٹویٹر پر لکھا کہ ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے دو خطر ناک جنگجووں کو پولیس کے حوالے کرکے ایک بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔انہوں نے بتایاکہ گاوں والوں نے جو حوصلہ اور بہادری کا ثبوت فراہم کیا اُس سے یہ صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ جموں وکشمیر میں ملی ٹینسی کا خاتمہ بہت جلد ہوگا۔ایل جی منوج سنہا نے اعلان کیا کہ گاوں والوں کو سرکار کی جانب سے پانچ لاکھ روپیہ دئے جائیں گے۔بتادیں کہ جموں کے ریاسی ضلع کے ٹوکسن گاوں کے لوگوں نے پولیس کو جانکاری فراہم کی کہ دو ملی ٹینٹ گاوں میں موجود ہے جس کے بعد پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دونوں کو زندہ گرفتار کیا۔

 

Related Articles