ممتا بنرجی نے ریاستی کمیٹی کا اعلان کیا

سبرتو بخشی ایک بار پھر ترنمول کانگریس کے ریاستی صدر مقرر

کلکتہ مارچ۔وزیراعلیٰ ممتا بنرجی جو ترنمول کانگریس کی چیرپرسن بھی ہیں نے آج ترنمول کانگریس کی ریاستی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کرتے ہوئے کئی اضلاع کے صدور کو بھی تبدیل کریا ہے۔سابق ممبر پارلیمنٹ سبرتو بخشی کوایک بار پھر ریاستی صدر منتخب کیا گیا ہے۔جب کہ پارتھو چٹرجی کو سیکریٹری جنرل بنایا گیا ہے۔ڈسپلنری کمیٹی میں سدیپ بندیوپادھیائے، سبرتوبخشی، اروپ بسواس، چندریما بھٹاچاریہ، فرہاد حکیم، ابھیشیک بنرجی اور پارتھو چٹرجی شامل ہیں۔نذرل منچ میں پارٹی پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ ’’سیاست میں کھانے کی جگہ نہیں ہے، یہ خدمت کرنے کی جگہ ہے، ہم میونسپلٹی اور پنچایتوں کی نگرانی کریں گے، عوام کی امیدوں پر کھرے نہیں اترنے والے عوامی نمائندگان سے جواب طلب کیا جائے گا۔ممبر پارلیمنٹ سدیپ بندو پادھیائے کو شمالی کلکتہ کا ایک بار پھر صدر منتخب کیا گیا ہے۔ریاستی کمیٹی کے وائس چیئرمین کے عہدہ پر سوگت رائےکو لایا گیا ہے۔ریاستی کمیٹی میں برتیا باسو، دیو یعنی دیپک ادھیکاری، شتابدی رائے، عبدالکریم، ڈیرک اور برائن – دیگر افراد شامل ہیں جنرل سکریٹری- فرہاد حکیم، کنال گھوش، کاکلی گھوش دستیدار، ششی پنجا، پرتیما منڈل، کرشنا کلیانی، روی توڈو، تنموئے گھوش اور دیگر۔ثقافتی کمیٹی کے چیئرمین – راج چکرورتی۔میڈیا سیل کے انچارج – کنال گھوش، چندریما بھٹاچاریہ، اور دیگر۔ممتا بنرجی نے کئی ضلع صدور کے ناموں کا اعلان کیا۔
بنگاؤں ضلع صدر – گوپال سیٹھ
کرشنا نگر نارتھ کے صدر کلول خان
ممتا بنرجی نے پارٹی میں بیان بازی پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لیڈران بغیر سوچے و سمجھے بیانا ت دیتے ہیں ۔تاپس رائے کو ریاستی کمیٹی کے شریک چیئرمین کا عہدہ دیا گیا ہے۔ ناکشی پارہ سے چھ مرتبہ ممبر اسمبلی رہ چکے کلول خان کو کرشن نگر آرگنائزنگ ضلع کے صدر کے طور پر لایا گیا ہے۔ کرشن نگر کے ایم پی مہوا میترا کو ہٹا کر ان کو چارج دیا گیا ہے۔ بنگاؤں تنظیمی ضلع کے صدر کے عہد پر لورانی سرکارکے بجائے سابق ایم ایل اے گوپال سیٹھ کو صدر بنایا گیا ہے۔تشار منڈل تملوک تنظیمی ضلع کا صدر بنایا گیا ہے۔ وزیر آبپاشی سومن موہا پاترا کو ضلع تنظیم کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ دیبابرت منڈل اتنے دنوں تک اس ضلع کے صدر تھے۔ سابق ایم پی پارتھا پرتیم رائے کو کوچ بہار ضلع کا صدر بنایا گیا ہے۔ گرن برمن کو ضلع صدر کے عہدے سے ہٹا کر تنظیم کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ میٹنگ کے بعد وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کوچ بہار میں تنظیمی تبدیلیوں کے بارے میں جانکاری دی۔ ممتا نے میٹنگ میں یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ مرکزی تنظیم کے ساتھ ساتھ طلبہ اور نوجوان تنظیموں کے ضلع صدر کا عہدہ بھی تبدیل کیاجائے گا۔

Related Articles