لوگوں نے اکثرغلطی سے مجھے مغرور سمجھا: گمبھیر

نئی دہلی، نومبر۔ سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے شیئر چیٹ کریک چیٹ آڈیو چیٹ روم کی مدد لی۔ ایک بے باک گفتگو کے دوران کرکٹ کے اس آئیکون نے اپنے مداحوں سے اپنے کرکٹ سفر کے بارے میں بات کی، مزیدار قصے سنائے، زندگی کے تجربات بیان کیے اور اپنے کیریئر سے متعلق اہم باتیں شیئر کیں۔ ان کے سیشن میں 228,694 سے زیادہ شیئر چیٹ صارفین نے 12,021 تبصروں کے ساتھ اپنے پسندیدہ اسپورٹس مین پر محبتوں کی بارش کردی۔ بہت سے دلچسپ واقعات کے درمیان، گمبھیر نے بتایا کہ کرکٹ میں ان کا سفر کیسے شروع ہوا۔ یہ بھی بتایا کہ انہیں شروع سے ہی فوج میں بھرتی ہونے کا جنون تھا لیکن وہ پورا نہ ہوسکا اور رنجی ٹرافی کا میچ کھیلنے کے لیے انہیں اسکول کا ایک اہم امتحان چھوڑنا پڑا۔ انہوں نے اپنی سنچریوں، 2007 کے ورلڈ کپ کا ٹاپ رن اسکورر بننے کے بارے میں بھی بتایااور ایک کامیاب لیڈر بننے کے گُر سکھائے۔گمبھیر نے انکشاف کیا کہ لوگوں نے اکثر غلطی سے ان کو مغرور آدمی سمجھا۔ حالانکہ وہ پرسکون طبیعت کے مالک تھے، لیکن اس کا ان کی ذاتی زندگی پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ ایک کرکٹر کے طور پر اپنے فلسفے کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہہر کرکٹر کے لیے اپنے آپ پر یقین رکھنا ضروری ہے۔ جب تک کوئی کرکٹر مشکل صورتحال کا رخ موڑنے کے لیے خود پر یقین نہیں رکھتا، وہ صرف اعداد و شمار حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترتا ہے۔ ان کے مطابق اچھا کپتان وہ ہوتا ہے جو ایک اچھا لیڈر بھی ہو، کیونکہ اچھی کپتانی دن میں صرف 2 سے 3 گھنٹے تک چلتی ہے، جب کہ اچھی قیادت زندگی بھر رہتی ہے۔ اپنی ایک متاثر کن گفتگو میں انہوں نے میدان کے اندر اور باہر لوگوں کو متاثر کرنے اوراپنا بہترین پیش کرنے میں ان کی قیادت کرنے کی اہمیت کے بارے میں بات کی۔ اپنے کرکٹ کے سفر کے علاوہ، انہوں نے سیاست دان اور سرکاری ملازم بننے کے اپنے تجربے اور سیاست کے میدان میں اپنی کامیابیوں کے بارے میں بھی بتایا۔ شیئر چیٹ میں کرنٹ اسٹریٹجی اور آپریشن کے سینئر ڈائرکٹر ششانک شیکھر نے کریک چیٹ کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پلیٹ فارم پر گوتم گمبھیر جیسے ایک کرکٹ لجینڈ کو ہوسٹ کرنا ہمارے لیے بڑے اعزاز کی بات تھی۔ ہماری کمیونٹی نے بڑی تعداد میں اس میں شرکت کی اور ان کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے ان کے ساتھ شامل ہوئے! ہم اپنے صارفین کو کریک چیٹ کے ذریعے ان کے پسندیدہ ستاروں سے جوڑ کر اور بات چیت کے ذریعے ان کے قریب لانے کے لیے پرجوش ہیں۔ حالیہ مہینوں میں، شیئر چیٹ نے کریک چیٹ پر اپنے پچھلے آڈیو چیٹ روم سیشن میں شیکھر دھون اور وریندر سہواگ جیسے مشہور کرکٹرز کی بھی میزبانی کی ہے۔ وہ اجیت اگرکر کے ساتھ کریک چیٹ کا ایک اور سیشن لا رہے ہیں۔ ہر ماہ 2 بلین منٹ سے زیادہ سٹریم ہوکر اور 16 ملین سے زیادہ ماہانہ فعال صارفین کے ساتھ شیئر چیٹ آڈیو چیٹ روم ہندوستان کا سب سے بڑا لائیو آڈیو پروڈکٹ بن گیا ہے۔ اکشے کمار، بھوون بام اور دیگر ستاروں کے ساتھ اس کے چیٹ رومز کو بڑی تعداد میں سامعین حاصل ہوئے ہیں۔

Related Articles