لوک سبھا اسپیکر نے عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی

نئی دہلی؛ لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے عید الفطر کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے مسٹر برلا نے اپنے پیغام مبارکباد میں کہا: ’’عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر سب کو بہت بہت مبارک ہو عید جشن ، بھائی چارے اور خوشیوں کا تہوار ہے دعا ہے کہ یہ تہوار تمام رکاوٹوں کو دور کرے اور ہر ایک کی زندگی کو محبت، جشن، خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی سے بھر دے۔آئیے اس دن ہم معاشرے کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عہد کا اعادہ بھی کریں۔

Related Articles