لندن: چار منزلہ فلیٹ میں آتشزدگی، 2 بچوں سمیت 14 افراد بچالئے گئے

لندن ،اپریل۔ لندن میں ایک چار منزلہ فلیٹ بلڈنگ میں آتشزدگی کے بعد2بچوں سمیت14افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، دو بچوں سمیت 4 افراد کو ایمبولینس میں طبی امداد دی گئی جبکہ دیگر10افراد کو دھوئیں سے بچاؤ کے ہڈز پہنا کر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔ بچوں کو سیڑھیوں سے نکالا گیا جبکہ مردوں کو منسلکہ فلیٹس سے ریسکیو کیا گیا۔10دیگر افراد کو مختلف منزلوں سے محفوظ جگہ منتقل کیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لیوشام کے پول کرافٹ لین میں واقع چار منزلہ فلیٹ کے گراؤنڈ فلور کے فلیٹ میں لگی۔ جسے بجھانے میں 8 فائر انجنز اور 60 کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ جنہیں جمعہ کی صبح 3 بج کر 56 منٹ پر جائے وقوع پر طلب کیا گیا تھا، اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا تھا۔

Related Articles