لتا منگیشکر کتنے سو کروڑ پیچھے چھوڑ گئیں؟

ممبئی،فروری۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر کے پاس ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز جیسی لگڑری گاڑیاں تھیں۔لتا منگیشکر جو 6 فروری کی صبح 92 برس کی عمر میں ممبئی کے اسپتال میں انتقال کرگئی تھیں، انہوں نے 13 سال کی عمر میں پہلے گانے سے 25 روپے کمائے تھے۔میڈیا نے مختلف رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی ماہانہ آمدنی تقریباً 40 لاکھ روپے تھی جو انہیں گانوں کی رئیلٹی کی صورت میں ملتے تھے۔میڈیا کی بعض رپورٹ میں لتا منگیشکر کے کل کی اثاثوں کی مالیت 360 کروڑ بتائی گئی تو کچھ میں 108 سے 105 کروڑ کا ذکر ملتا ہے۔مالی آسودگی کے باوجود بھارتی گلوکارہ نے زندگی کے بارے میں اپنا رویہ نہیں بدلا، وہ اپنے لائف اسٹائل کے ساتھ آخری وقت تک جڑی رہیں۔لتا منگیشکر کے پاس کاروں کا بھی بڑا کلیکشن تھا، انہون نے اپنے کیریئر کے ابتدا میں ہی شیورلیٹ خریدی، ان کے گیراج میں ایک بوئیک، کرسلر اور مرسیڈیز بھی تھی۔مرسیڈیز کے متعلق کہا جاتا ہے آنجہانی یش چوپڑا نے ’ویر زارا‘ کے تمام گانے گانے پر فلم کی ریلیز کے دوران خود تحفے میں دی تھی۔لتا منگیشکر نے اپنے 7 دہائیوں پر محیط کیریئر کے دوران کئی زبانوں میں 30 ہزار سے زائد گانے گائے تھے۔

Related Articles