لبوشین سیریز میں دوسری،مجموعی طور پر تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ

لاہور،مارچ۔دنیا کے نمبر ایک مارنس لبوشین ٹیسٹ کیریئر میں پاکستان کے خلاف تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوگئے۔وہ پاکستان کے خلاف سیریز میں دوسری بار صفر پر آؤٹ ہوگئے۔لاہور تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔وہ کراچی میں بھی صفر پر آئوٹ ہوئے تھے۔ اس سے قبل اکتوبر 2018میں دبئی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں وہ رن بنائے بغیر بلال آصف کا شکار بنے تھے۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میں دو سنچریاں اور ایک نصف سنچری بھی بنا رکھی ہے جبکہ سب سے زیادہ 185 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

 

Related Articles