لا لیگا براڈکاسٹ میں پہلی بار ہندی کمنٹری ہوگی

نئی دہلی، ستمبر،اسپین کی پریمیئر فٹ بال لیگ لا لیگا کے 2022-23 سیزن میں ریال میڈرڈ اور ایف سی بارسلونا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلا ’ایل کلاسکو‘ میچ میں پہلی بار ہندی کمنٹری کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ لا لیگا انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر جوز انتونیو چکزا نے کہا کہ 16 اکتوبر 2022 کو دنیا کے دو سب سے بڑے فٹ بال کلبوں کے درمیان ہونے والا میچ اسپورٹس 18، ایم ٹی وی، ووٹ سلیکٹ اور جیو ٹی وی پر ہندی کمنٹری کے ساتھ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ جوس نے کہاکہ ہندوستانی شائقین نے گزشتہ برسوں میں ایل کلاسیکو کے لیے بے پناہ محبت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم اس بلاک بسٹر مقابلے کو مزید آگے لے جانے کے لیے وائکوم18 کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ایل کلاسیکو ایک فٹ بال میچ سے زیادہ ہے۔ ایک مضبوط ربط جو دنیا بھر کے فٹ بال کے شائقین کو ایک ساتھ باندھتا ہے۔‘ ریال میڈرڈ اس وقت 76 فتوحات کے ساتھ لا لیگا میں سرفہرست ہے، جبکہ بارسلونا اپنے کھاتے میں 73 فتوحات کے ساتھ میڈرڈ کے قریب ہے۔ ہندوستان میں لا لیگا کے نمائندے آکرتی ووہرا نے کہا کہ اس سال کے مقابلے میں دو نئی ٹیمیں ہوں گی جو لیگ کے جوش و خروش میں اضافہ کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ شائقین خاص طور پر لووانڈوسکی۔بنزیما کے میچ کے منتظر ہیں۔ یہ ایک ایسا میچ ہے جس کا ہندوستانی شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں کمنٹری کریں گے۔ میچ دیکھنے کا تجربہ زیادہ دلچسپ ہوگا۔‘‘

Related Articles