فیڈرریوکرائنی بچوں کی امداد کے لیے پانچ لاکھ ڈالرعطیہ کریں گے

نئی دہلی ، مارچ۔سوئٹزرلینڈ کے سابق ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر جنگ سے متاثر یوکرین کے بچوں کی امداد کے لیے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے 50 لاکھ ڈالرعطیہ کریں گے۔فیڈرر نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ میں اور میرا کنبہ یوکرین سے آنے والی تصاویر کو دیکھ کر خوفزدہ ہیں ۔ معصوم لوگوں کے لیے بہت برا لگ رہا ہے جو اس بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ہم امن کے لیے کھڑے ہیں۔ ہم یوکرین میں ان بچوں کی امداد کریں گے جنہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ تقریباً ساٹھ لاکھ یوکرائنی بچے اس وقت اسکول سے باہر ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لیے یہ بہت اہم وقت ہےاورہم اس انتہائی تکلیف دہ تجربے سے نمٹنے کے لئے ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں‘‘ ۔ سابق نمبر ون ٹینس کھلاڑی نے کہا’’ راجر فیڈرر فاؤنڈیشن کے ذریعے ہم یوکرائنی بچوں کو مسلسل تعلیم تک رسائی فراہم کرنے کے لئے پانچ لاکھ ڈالر کا عطیہ کرنے کے ساتھ وار چائلڈ ہالینڈ کی حمایت کریں گے ‘‘۔

Related Articles