فیروزآباد:سڑک حادثے میں3کی موت

فیروزآباد:جون۔ اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں شکوہاآباد علاقے میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے بائیک سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی رات اس وقت پیش آیا جب شہر کے اوور برج پرتاپ پور کے نزدیک نامعلوم گاڑی نے تین بائیک سواروں کو ٹکر مار کر انہیں روند دیا۔ اس حادثے میں تینوں کی موقع پرہی موت ہوگئی۔مانا جارہا ہے کہ تینوں دہلی کام کرنے جارہے تھے۔کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا گیا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے تینوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی ہیں۔مہلوکین کی شناخت جئے کشن اور نمن باشندہ باندہ اور نریندر باشندہ پرتاپ گڑھ کے طور پر ہوئی ہے۔مہلوکین کی عمر 22تا24 کے درمیان کی ہے۔پولیس نے اہل خانہ کو مطلع کردیا ہے۔

Related Articles