شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو کوئی بھول نہیں سکتا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، اکتوبر ۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو بھول نہیں سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج اگر جموں و کشمیر کے لوگ سر اٹھا کر بات کرتے ہیں تو یہ شیخ صاحب کی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے۔ موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا: ’شیخ محمد عبداللہ کی قربانیوں کو کوئی بھول نہیں سکتا یہاں کے لوگ ان کو بھول نہیں سکتے ہیں آج اگر جموں وکشمیر کے لوگ سر اٹھا کر بات کرتے ہیں تو ان ہی قربانیوں کا نتیجہ ہے‘۔ مرکزی وزیر کرن رججو کے بیان پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا: ’ان (لیڈروں) کو ذرا ہوش سے بات کرنی چاہئے ہم غلام نہیں ہیں ہم ہندوستان کا تاج ہیں جوتا نہیں ہے‘۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ تارخ کود ہی ثابت کرے گی کی کون ہیرو ہے۔ انہوں نے کہا: ’پنڈت جواہر لعل نہرو کے بارے میں بھی باتیں کی جاتی ہیں تاریخ لوگوں کو نہیں بھولتی ہے ہندوستان میں کیا تھا، ہم ہر چیز باہر سے لاتے تھے یہاں تک سوئی بھی باہر سے لاتے تھے یہ صنعتی انقلاب یہاں کیسے آیا‘۔

Related Articles