فلپائن میں دو بحری جہازوں کے ٹکرانے سے ایک ہلاک، تین لاپتہ

منیلا، اپریل ۔ فلپائن کے کوریگیڈور جزیرے پر دو غیر ملکی جہازوں کے ٹکرانے سے ایک شخص ہلاک اور تین لاپتہ ہو گئے۔فلپائن کے کوسٹ گارڈ (پی سی جی) نے کہا کہ جہازوں میں سے ایک، سیرا لیون فلیگ ایم وی ہانگ، جمعہ کو ہونے والے حادثے کی وجہ سے الٹ گیا۔ پی سی جی کے مطابق عملے کے 20 ارکان میں سے 16 کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ایک رکن کی لاش ہفتے کو ملی تھی۔ لاپتہ عملے کے لیے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔پی سی جی نے کہا کہ مارشل آئی لینڈز کے فلیگ کیریئر ایم ٹی پیٹٹ سویور (کیمیکل اور آئل مصنوعات کا ٹینکر) کے عملے کے تمام 21 ارکان محفوظ ہیں۔ پی سی جی کے مطابق، ایم وی ہانگ ہائی نے زامبلیز صوبے میں اپنی آخری پورٹ کال کی، جبکہ ایم وی پیٹٹ سویور کی آخری پورٹ کال باٹان صوبے میں تھی۔ یہ دونوں صوبے منیلا کے شمال مغرب میں ہیں۔

Related Articles