فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ کی اسکرپٹ پڑھ کر ڈر گئی تھی، عالیہ بھٹ
ممبئی،فروری۔بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فلم کی اسکرپٹ پڑھ کر ڈر گئی تھیں۔عالیہ بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’اْنہیں خود پر یقین نہیں تھا کہ وہ یہ کردار ادا کرسکتی ہیں اور نہ ہی اْنہوں نے سوچا تھا کہ ایسی کسی فلم کی اْنہیں کبھی پیشکش ہوسکتی ہے‘۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ ’وہ تو سنجے لیلہ بھنسالی کی فلم ’انشااللہ‘ میں اداکار سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والی تھیں جوکہ کچھ وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی ہے‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ’اْنہوں نے جب فلم(گنگوبائی کاٹھیواڑی) کی اسکرپٹ پڑھی تو وہ ڈر گئی تھیں اوراس وقت تک اْنہوں نے کتاب (مافیا کوئینز آف ممبئی) بھی نہیں پڑھی تھی اور نا ہی اْنہیں گنگوبائی کی کہانی پتہ تھی‘۔اداکارہ نے بتایا کہ ’اْنہوں نے سنجے لیلہ بھنسالی سے پوچھا کہ کیا آپ کو واقعی لگتا ہے کہ اس کردار کی پیشکش اْنہیں کی جا سکتی ہیکیونکہ اْنہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اْنہیں اس طرح کی فلم کی پیشکش ہوسکتی ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ’اْنہوں نے سنجے لیلہ بھنسالی سے یہ بھی کہا کہ اْنہیں لگتا ہے کہ اس کردار کے لیے اْن کی عمر بھی کم ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’ یہ رائے جاننے کے بعد سنجے نے جواب دیا کہ اْنہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، یہ کردار سنجیاْن سے کروالیں گے‘۔عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’اْنہوں نے یہ سننے کے بعد اپنے آپ سے کہا کہ جب اس طرح کی فلم سامنے آہی گئی ہے تو اب اْن کے ذہن میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے‘۔اْنہوں نے مزید کہا ’لیکن اپنے شک سے اْنہیں اس کردار کو مزید بہتر انداز میں ادا کرنے میں مدد ملی‘۔عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ’ایک موقع تھا اس لیے اْنہوں نے دل کھول کر پرفارم کیا اور دو سال تک گنگو بائی کی دنیا میں رہیں‘۔خیال رہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ رواں ماہ 25 فروری کو ریلیز ہوگی۔فلم ’گنگوبائی کاٹھیواڑی‘ ہدایتکار سنجے لیلہ بھنسالی کی تخلیق ہے جوکہ پہلے جولائی 2021 میں ریلیز کی جانی تھی لیکن عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی تھی۔