فلم پٹھان کے خلاف حیدرآباد میں احتجاج

حیدرآباد،جنوری۔شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے خلاف شہرحیدرآباد میں سلطان بازارپولیس اسٹیشن کے حدود میں دائیں بازو کے گروپ نے احتجاج کیا اور دو تھیٹرس پہنچ کرفلم کی نمائش کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹرس کو پھاڑڈالا۔انہوں نے فلم کی نمائش جاری رکھنے کے خلاف انتباہ دیااور نعرے بازی بھی کی۔بجرنگ دل کے اس احتجاج کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے لیا۔

Related Articles