فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ سنجے دت سے قبل شاہ رخ خان کو آفر ہوئی تھی، فلمساز کا انکشاف

ممبئی،اپریل۔بھارتی فلمساز راج کمار ہیرانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں سنجے دت کی جگہ شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان خود کو آفر ہونے والی فلم ’ منا بھائی ایم بی بی ایس‘ میں کام نہ کرنے سے متعلق بات کر رہے ہیں۔شاہ رْخ خان کا اس بلاک بسٹر پروجیکٹ کا حصہ نہ بننے سے متعلق بتانا ہے کہ وہ فلم ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کی شوٹنگ کے دوران ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن سے گزرے تھے اور ان کی صحت فلم میں کام کرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی اسی لیے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔شاہ رْخ خان نے مزید بتایا کہ جب وہ ’دیوداس‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے تو انہوں نے اسی وقت ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ کے لیے معاہدہ کر لیا تھا۔شاہ رخ خان نے بلاک بسٹر فلم میں سنجے دت کی اداکاری کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اس فلم میں کام کرتے تو سنجے سے بہتر اداکاری نہیں کر سکتے تھے، اسی لیے اْنہیں یہ فلم چھوڑنے کا افسوس نہیں ہے۔واضح رہے کہ فلمساز راج کمار ہیرانی اور شاہ رخ خان اب نئی فلم ’ڈنکی‘ کے لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں جس کی ریلیز رواں سال دسمبر میں متوقع ہے۔

Related Articles