فلم رادھے شیام ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی انٹرنیٹ پر لیک

ممبئی ،مارچ۔ بولی وڈ ادکار پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی فلم رادھے شیام ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی انٹرنیٹ پر لیک ہو گئی۔ 350 کروڑ روپے کی لاگت سے بننیوالی اس فلم کے لیک ہونے سے فلم سازوں کو بڑا دھچکہ لگا ہے۔پربھاس اور پوجا ہیگڑے کی فلم رادھے شیام ٹورینٹ سائٹس پر لیک ہوگئی ہے۔ 11 مارچ کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی یہ فلم بھی کئی ہندی فلموں کی طرح آن لائن پائریسی کا شکار ہوگئی ہے۔ ہندی سیکٹر میں جہاں رادھے شیام ہلکا پھلکا ہی کاروبار کر پائی ہے وہیں انٹرنیٹ میں فلم کے لیک ہونے سے فلم کے کاروبار کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔رادھے شیام ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر کئی ٹورینٹ سائٹس پر لیک ہوگئی۔ 350 کروڑ روپے کے بجٹ پر تیار ہونے والی فلم کے لیک ہونے سے فلم میکرز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔رادھے شیام کے ڈائریکٹر رادھا کرشن کمار نے اس پروجیکٹ پر پانچ سال تک کام کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی فلم کو کورونا وبا کی وجہ سے کئی روکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب فلم ایسے وقت میں لیک ہوئی ہے جب پوری فلم انڈسٹری وبائی مرض کی قہر کے بعد معمول کی طرف لوٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔رادھے شیام کی ہدایتکاری رادھا کرشنا کمار نے کی ہے۔ اس فلم کی کہانی نجومی وکرم آدیتہ کے ارد گرد گھومتی ہے جسے تقدیر اور محبت کے درمیان کسی ایک کو چننا پڑتا ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے نے اہم کردار ادا کیا ہے۔فلم کو لوگوں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ملا ہے، وہیں ناقدین کا ماننا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ معیاری نہیں ہے۔

 

Related Articles