فلمساز پریرنا اروڑہ کیخلاف کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج

ممبئی ،جولائی۔بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے گزشتہ روز بولی وڈ فلمساز پریرنا اروڑہ کیخلاف31کروڑ 60 لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ فلمساز کو گزشتہ روز اس معاملے میں طلب کیا گیا تھا لیکن وہ ای ڈی کے سامنے حاضر نہیں ہوئیں۔ پریرنا ان دنوں آفیشیل کام کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں۔انہوں نے اپنے وکیل وویک واسوانی کے ذریعے وقت مانگا تھا۔ پریرنا اروڑہ نے کیدارناتھ، ٹوائلیٹ – ایک پریم کتھا، پیڈمین، فننے خان، پری جیسی فلمیں پروڈیوس کی ہیں اور وہ ابھینو بندرا پر بائیوپک بنانے میں بھی شامل تھیں۔2016 سے 2018 کے دوران ، پریرنا نے ارجن این کپور اور پرتیما اروڑہ کے ساتھ، KriArj کے شریک بانی، کیدارناتھ اور پیڈمین بنانے کے لیے اپنی ماں کے نام پر 31 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ دونوں فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہوئیں، لیکن پریرنا نے مبینہ طور پر کیدارناتھ کے لیے رقم ادھار لی جبکہ فلم کے رائٹس ان کے نہیں تھے۔ اروڑہ نے پالی ہل میں جائیداد خریدنے کے لیے واشو بھگنانی سے 9 کروڑ روپے کا قرض لیا تھا۔ جب واشو بھگنانی نے اپنے پیسے واپس مانگنا شروع کیے تو پریرنا نے انہیں نظر انداز کرنا شروع کر دیا، ان کے فون کالز اٹھانا بند کر دیا۔ اس کے بعدواشو بھگنانی کے منیجر نے دو دیگر کمپنیوں کے ساتھ جولائی 2018 میں ممبئی پولیس EOW میں اروڑہ کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

Related Articles